the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
جبلپور،26اگسٹ(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے پناگر تحصیل میں دبنگوں پر ذات امتیازی سلوک کی وجہ سے ایک لاش کو راستہ نہ دینے کا الزام ہے، جس کے بعد میت کے اہل خانہ کو تالاب کے راستے میت نکالنی پڑی. گاؤں سے شمشان گھاٹ جانے والی کچی سڑک برسات میں ڈوب گئی تھی. جس کے بعد نقل و حرکت کے لئے کھیت کا راستہ بچا تھا. لیکن پسماندہ ذات کے لوگوں کو اس راستے سے میت لیے جانے سے روک دیا گیا.

مجبورا میت کا خاندان تالاب کے راستے لاش کو شمشان تک لے گیا. بتایا جا رہا ہے کہ جس



راستے سے جانے کے لئے پسماندہ ذات کے لوگوں کو روکا گیا، وہ سرکاری زمین ہے جس پر دبنگوں نے اپنا قبضہ کر رکھا ہے، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ آج تک انتظامیہ نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی.


اس معاملے پر جبل پور کے کلکٹر کا کہنا ہے کہ یہ باہمی رنجش کا معاملہ ہے. سب ایک ہی ذات کے ہیں. اس میں کہیں اونچی اور نیچی ذات کی بات نہیں ہے. نچلی ذات کے لوگوں نے الزام لگایا تھا کہ اونچی ذات کے کچھ دبنگوں نے اپنے کھیت سے انہیں میت لیے جانے نہیں دیا، جس کے بعد انہیں تالاب کے راستے شمشان گھاٹ تک جانا پڑا.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.